Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی،4دہشتگردہلاک ،3اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی،4دہشتگردہلاک ،3اہلکار شہید

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 9 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز کی موٴثر کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر سپوتوں نے جرات مندی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مذکورہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کے مسلح افواج دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر مطابق 37 سالہ حوال دار انعام گل شہید نے پاک فوج میں 15 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کے لیے خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سپاہی محمد عمران شہید نے پاک فوج میں 9 سال تک دفاع وطن کے لیے خدمات سرانجام دیں اور شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے 2 سال تک وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا اور سوگواران میں والدین اور ایک بہن چھوڑی ہے۔

Share
Related Articles

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...

دنیا کی تاریخ میں قانون سازی کا کم ترین وقت پاکستان میں ہے،رہنماء پی ٹی آئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کاکہناہے کہ دنیا کی تاریخ میں...

جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں...

جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد:حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن...