Home سیاست شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد جہنم واصل

Share
Share

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ٹھکانے پر تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اور چار مئی کی رات کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

بھارت جارحیت پر جوابی کارروائی کرنا پاکستان کا حق ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی...

یہ سوچنابھی نہیں چاہئے تھاکہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور آگے سے جوابی ردعمل نہیں ہو گا،سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن:امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ بھارت کی...