Home نیوز پاکستان ‎شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

‎شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

‎راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی شب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحر عرف جانان سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دہشت گرد سحر 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...