Home سیاست ‎جنرل ریٹائرڈ فیاض حمید کے بھائی کرپشن کیس میں گرفتار

‎جنرل ریٹائرڈ فیاض حمید کے بھائی کرپشن کیس میں گرفتار

Share
Share

‎راولپنڈی: سابق تحصیلدار نجف حمید کو کرپشن کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔

‎محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا۔ وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔

‎نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
‎محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا۔ انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔

‎نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...