Home Uncategorized ہزار وں سال پُرانے دیمک کے فعال ٹیلے دریافت

ہزار وں سال پُرانے دیمک کے فعال ٹیلے دریافت

Share
Share

 

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں سائنس دانوں نے دیمک کے ٹیلے دریافت کیے ہیں جن میں ابھی بھی دیمکیں زندہ ہیں۔ یہ ٹیلے 30 ہزار سال سے زائد پُرانے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ اب تک کے سب سے قدیم دیمک کے فعال ٹیلے ہیں۔

اسٹیلنبوش یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جنوبی افریقا کی میونسیپلٹی نیماکوالینڈ میں بہنے والے بفیلز دریا کے قریب کچھ ٹیلے موجود ہیں جن کے متعلق ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ 34 ہزار سال پُرانے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ اور سینئر لیکچرر میشیل فرانسس کا کہنا تھا کہ محققین جانتے تھے کہ یہ پرانے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ اتنے پرانے ہیں۔

مشیل کا کہنا تھا کہ یہ ٹیلے تب بھی وجود رکھتے تھے جب خم دار نوکیلے دانتوں والی بلیاں اور میمتھ زمین کے دیگر حصوں پر موجود تھے اور یورپ اور ایشیاء کے بڑے حصے برف سے ڈھکے ہوئے تھے۔

ماضی میں کچھ باقیات بنے دیمک کے ٹیلے بھی دریافت کیے گئے ہیں جن کا تعلق لاکھوں برس پرانے دور سے ہے۔ تاہم، جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے ٹیلوں سے قبل سب سے پرانے فعال ٹلے برازیل میں دریافت ہوئے تھے جو تقریباً 4000 سال پُرانے تھے اور ان کو خلاء سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...