Home Uncategorized اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی،دلہن کے ساتھ تصویر شیئر

اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی،دلہن کے ساتھ تصویر شیئر

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر انکی مایوں کی رسم کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے اسکی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت‘‘، غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے۔

 

خیال رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...