Home Uncategorized ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے، اداکارہ ایمن خان

ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے، اداکارہ ایمن خان

Share
Share

لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے شوٹنگز کے دوران ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے خوف آتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایمن نے انکشاف کیا کہ مجھے ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے، اس لئے میں کسی نہ کسی کے ساتھ جا کر سوتی ہوں، ایک بار پیرس شوٹنگ کیلئے گئی تو رات کو میں اپنی فیشن ڈیزائنر کے ساتھ کمرے میں جا کر سوئی تھی۔

دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار 10 سال کی عمر میں جہاز کا سفر کیا تھا، میں 10 سال کی عمر میں بہن منال خان کے ہمراہ تھائی لینڈ کمرشل کی شوٹنگ کیلئے گئی تھی اور والد بھی ہمارے ساتھ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں نے لاہور بھی نہیں دیکھا تھا اور پاکستان کے کسی بھی شہر کو دیکھنے سے قبل میں نے تھائی لینڈ دیکھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...