Home Uncategorized اداکارہ مہوش حیات نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

اداکارہ مہوش حیات نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے شادی کرنے کے ارادے کے بارے میں بتا دیا۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کے لیے والدہ کے پاس رشتے آتے ہیں؟

اْنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ رشتے تو آتے رہتے ہیں لیکن 2 سال پہلے تک تو میں شادی کے بارے میں سوچتی ہی نہیں تھی اور میری پوری توجہ صرف کام پر تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب پچھلے 2 سال سے میری سوچ میں تھوڑی تبدیلی آئی ہے کہ اگر کوئی اچھا لگتا ہے تو اس سے بات کی جا سکتی ہے اور شادی کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

اْنہوں نے بتایا کہ ابھی تک والدہ کے پاس جب بھی کوئی رشتہ آتا ہے تو میں ٹال مٹول کر دیتی ہوں۔

مہوش حیات نے بتایا کہ شادی کے بارے میں میری ٹال مٹول صرف تب ختم ہو گی جب کوئی ایسا شخص ملے گا جو ذہین ہو، نرم مزاج ہو اور اپنی فیملی اور کام کو ساتھ لے کر چلتا ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ شادی دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملن ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...