Home Uncategorized اداکارہ مہوش حیات کا بین الاقوامی فلم کمپنی لانچ کرنے کا اعلان

اداکارہ مہوش حیات کا بین الاقوامی فلم کمپنی لانچ کرنے کا اعلان

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بین الاقوامی فلم کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔خوبرواداکارہ کاکہناہے کہ ان کی فلم کمپنی میں بافٹا اور ایمی ایوارڈز یافتہ پیشہ ورانہ ٹیم کام کرے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نئی فلم سمیت شوبز سے جْڑے دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

مہوش نے پروگرام کے دوران اعلان کیا کہ وہ یو کے میں اپنی نئی فلم کمپنی ’پنک لاما فلمز‘ کھول رہی ہیں جو کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی پراجیکٹس پر کام کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پنک لاما فلمز کے زریعے ایسی فلمیں اور ویب سیریز بنائیں گی جس میں اسلامو فوبیا اور اینٹی پاکستان اسٹیریوٹائپ کے پراپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے اور پاکستان کی ایک مثبت تصویر دکھائی جائے۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ان کی اس فلم کمپنی میں بافٹا اور ایمی ایوارڈز یافتہ پیشہ ورانہ ٹیم کام کرے گی۔

خیال رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنی ملٹی ڈائریکٹرز فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بڑی عید کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...