Home Uncategorized اداکارہ نوشین شاہ کو صارف نے شادی نہ کرنے کا طعنہ دےدیا

اداکارہ نوشین شاہ کو صارف نے شادی نہ کرنے کا طعنہ دےدیا

Share
Share

لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ کو سوشل میڈیا صارف نے اب تک شادی نہ کرنے کا طعنہ دے دیا۔

رواں سال 2023 کے “برائیڈل کیٹیور وِیک” کا میلہ لاہور میں سج تھا جس میں پاکستان کی نامور شخصیات، ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا اسٹارز نے معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش ملبوسات پہن کر ریمپ پر اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے تھے۔

 

لاہور میں ہونے والے برائیڈل فیشن ویک میں نوشین شاہ، نیلم منیر، مہوش حیات، طوبیٰ انور، کنزہ ہاشمی، جویرہ سعود، ریشم، صبا قمر، آمنہ الیاس، درفشان سلیم، لائبہ خان، حرا مانی، ربیکا خان، ایمان علی، زویا ناصر، مومل شیخ، کومل میر، صبا فیصل، فیروز خان، زاویار نعمان، عمران اشرف، مومن ثاقب، سبحان علی، احسن خان، فلک شبیر سمیت دیگر فنکاروں نے معروف ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی تھی۔

اس فیشن ویک میں اداکارہ نوشین شاہ نے معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے عروسی لباس میں واک کرکے فیشن ویک کو چار چاند لگا دیئے تھے۔

نوشین شاہ کی عروسی لباس میں واک کو جہاں اُن کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے سراہا تو وہیں اداکارہ کو بڑھتی عُمر کے باوجود شادی نہ کرنے کا طعنہ بھی مل گیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک صارف نے نوشین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے ان اداکاراؤں پر ترس آتا ہے، یہ بڑھتی عُمر کے باوجود بھی شادی نہیں کرتیں اورعروسی ملبوسات کو پہن کر صرف اُن کی نمائش ہی کرتی رہتی ہیں”۔

صارف کی تنقید اور طعنے کا جواب دیتے ہوئے نوشین شاہ نے غصے میں کہا کہ “جب ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تو براہ کرم! آپ ہم پر ترس نہ کھائیں اور نہ ہی ہمارے لیے افسوس کریں”۔

نوشین شاہ نے مزید کہا کہ “کسی بھی انسان کی شادی ہونا یا نہ ہونا صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے، اُسی نے ہمیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے”۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...