کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئراداکارہ سویرا ندیم کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔مداحوں کاکہناہے کہ سویرا ندیم کی خوبصورتی سدا بہار ہے اور یہ ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حقیقی خوبصورت اداکارہ ہیں۔
حال ہی میں سویرا ندیم نے نجی لائف اسٹائل میگزین کو انٹرویو دیا اور اسی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا، اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ کا وزن پہلے سے کافی کم لگ رہا ہے جبکہ وہ بیحد حسین بھی نظر آرہی ہیں۔
تصاویر میں سویرا ندیم کو پہلے سے زیادہ خوبصورت اور جوان دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے زائد العمری میں ان کی فٹنس کی تعریف کی۔
مداحوں نے کہا کہ سویرا ندیم کی خوبصورتی سدا بہار ہے اور یہ ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حقیقی خوبصورت اداکارہ ہیں۔
اس انٹرویو میں سویرا ندیم نے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی اور اہلخانہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہیں کیونکہ اْنہیں بالکل نہیں پسند کہ کوئی اْن کی ذاتی زندگی پر بات کرے۔
سویرا ندیم نے کہا کہ اْنہوں نے ابھی تک اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی کبھی اپنے بیٹوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ بیشک! اْن کا تعلق شوبز گھرانے سے ہے لیکن اْن کے شوہر اور بچے شوبز کی دْنیا کے عادی نہیں، اسی وجہ سے وہ اْنہیں میڈیا سے دور رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اْنہوں نے 15 سال کی عْمر میں ہی تھیٹر میں کام شروع کردیا تھا، اْس کے بعد اْنہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں میں کام کیا جن سے اْنہیں شہرت ملی۔