Home Uncategorized اداکارہ سوزین فاطمہ کااپنی شادی کا اعلان ،خوبصورت تصویر شئیر کردی

اداکارہ سوزین فاطمہ کااپنی شادی کا اعلان ،خوبصورت تصویر شئیر کردی

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوزین فاطمہ نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی شادی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دسمبر 2023 میں شادی کر لی تھی، جس کا اعلان اب کیا ہے۔

سوزین فاطمہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: ’دو سچے ساتھی اور ایک سفر، وہ محبت جسے ہم نے صرف حاصل نہیں کیا بلکہ اسے اس رشتے کو ساتھ مل کر بنایا ہے، اور ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے ہیں۔‘

اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ اپنے شوہر کی تصویر تو شیئر کی تاہم مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

سوزین فاطمہ پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ ہیں اور ان کے نمایاں ڈراموں میں چاندنی، محبت ہے زندگی، میری ماں، جہیز، بانجھ، بڑی بہو شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...