اسلام آباد:عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ (ADX:ADPORTS) نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا ہے۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔
گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی بنیادی ڈھانچے و تجارتی اقدامات کو فروغ دینے کے لئے کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
یہ دفتر کلائنٹس سے براہ راست رابطے اور انتظامی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہوگا دفتر جاری آپریشنز کو سہولت فراہم کرے گا اور بندرگاہوں، سمندری امور، لاجسٹسکس اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داریوں کو بھی ممکن بنائے گا۔
اے ڈی گروپ کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈآر سمیت وفاقی وزراء محمد جنید انور، حنیف عباسی، جام کمال، عطاء اللہ تارڑ، خالد حسین مگسی ،پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزعابی، ریجنل سی ای او اے ڈی پورٹس گروپ عبدالعزیز زید الشمیسی، ریجنل سی ای او اے ڈی پورٹس گروپ عبدالعزی البلوشی اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے ۔
اسلام آباد آفس کا افتتاح اے ڈی پورٹس گروپ کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی اعلیٰ اثر انگیز سرمایہ کاریوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ ان میں 295 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے جو کراچی پورٹ کے ایسٹ وہارف پر کنٹینر، بلک اور جنرل کارگو ٹرمینلز کی ترقی اور بہتری کے لئے مختص کی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاریاں گروپ کی اُس اسٹریٹجک حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو ایک علاقائی تجارتی اور لاجسٹکس مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
ایم ڈی و گروپ سی ای او، اے ڈی پورٹس گروپ محمد جمعہ ال شمیسی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے دفتر کا افتتاح ہماری عالمی توسیع کی حکمت عملی میں سے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہ اقدام سرکاری اداروں اور اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مزید قریبی تعاون کو ممکن بنائے گا۔
محمد جمعہ ال شمیسی نے مزید کہا کہ اے ڈی پورٹس گروپ کو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر نمایاں مقام دے گا۔ ہماری موجودگی میں مسلسل اضافہ اہم بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر میں نمایاں سرمایہ کاری پر منی ہے، ہمارا وژن تجارتی سہولت، صنعتی تنوع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے ایک سمندری گیٹ وے کے طور پر ایک اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت حاصل ہے۔اے ڈی گروپ اس راہداری کے ساتھ منسلک اہم منڈیوں جیسے قازقستان، ازبکستان اور جارجیا میں پہلے ہی اسٹریٹجک رسائی حاصل کر چکا ہے۔