Home sticky post 6 روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،نیول چیف

روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،نیول چیف

Share
Share

راولپنڈی:پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے 54ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کہ سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
نیول چیف کاکہناتھا کہ مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کورس کے شرکاء کی پیشہ وارانہ محنت اور لگن کو سراہا اور کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...