Home نیوز پاکستان اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے

اے ڈی بی کے مطابق اس رقم سے دیہی علاقوں کی تقریباً نو سو کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور مارکیٹوں، تعلیم، اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

اے ڈی بی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خطرات پر تحقیق کی جائے گی اور سیاحت کے لیے سڑکوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کی جائے گی، جس سے علاقے کی سڑکوں کے نیٹ ورک کی پائیداری میں بہتری آئے گی۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال، فنڈز کے صحیح استعمال کے لئے فریم ورک بنانے کا فیصلہ

پشاور:ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو...

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا نوٹس

اسلام آباد:اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر...

محکمہ موسمیات کی مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں...

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل،تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے...