Home سیاست چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک سے متعلق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک کی رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا

چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک سے متعلق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک کی رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا

Share
Share

اٹک: چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ اٹک جیل میں ناروا سلوک بارے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے رپورٹ پیش کر دی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے 15 اگست کو اٹک جیل کا دورہ کیا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شفقت اللہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے عین باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے، چیئرمین عمران خان کے ٹوائلٹ کی ایل شکل کی دیوار محض اڑھائی سے تین فٹ اونچی ہے۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی رپورٹ کے مطابق 5 سے 6 فٹ کی بلندی پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کی وجہ سے ٹوائلٹ کے استعمال کی پرائیویسی میسر نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو دوران غسل بھی کوئی پرائیویسی میسر نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی شکایات مکمل طور پر درست ہیں۔

شفقت اللہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اس حالت میں رکھنا پاکستان پریژن رولز 257 اور 771 کی صریح خلاف ورزی ہے، وکلاء اور اہلیہ کی چیئرمین پی ٹی آئی تک رسائی میں بھی مشکلات ہیں۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے کہا کہ جیل حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو درپیش شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...