Home نیوز پاکستان انتظامیہ کا جلسہ این او سی کی خلاف ورزی پرکارروائی کا حکم، پولیس اور کارکنوں میں تصادم،پتھراؤ

انتظامیہ کا جلسہ این او سی کی خلاف ورزی پرکارروائی کا حکم، پولیس اور کارکنوں میں تصادم،پتھراؤ

Share
Share

 

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے لیے جاری کیے گئے این او سی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم اور پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی سی اسلام آباد نے این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر جاری نوٹیفکیشن میں این او سی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ اور پولیس افسران کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکا نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانوناً اجازت نہیں ہوگی اورمتعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا نوٹسجلسے کے شرکا کا اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...