Home سیاست صدر زرداری سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی ملاقات،پیغام پاکستان کے فروغ ودیگر امور پر گفتگو

صدر زرداری سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی ملاقات،پیغام پاکستان کے فروغ ودیگر امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک سے دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے اور پیغام پاکستان کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی جہاں قیام امن، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، مذہبی ہم آہنگی، پیغام پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اورامت کے درمیان وحدت کی اشد ضرورت ہے، تمام علمائے کرام و مشائخ عظام مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے منبر و محراب کے ذریعے اپنا عظیم کردار اداکریں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز پاکستان کو بچانا ہے اور اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، قومی اسمبلی کے علمائے کرام و اراکین اسمبلی اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کا 7 ستمبر 1974 کو ختم نبوت کے بل کو منظور کرانا ایک تاریخ ساز فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان ملک کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی رویت ہلال کمیٹی اور دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...