Home نیوز پاکستان عدنان صدیقی کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم کیلئے طنزیہ پوسٹ

عدنان صدیقی کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم کیلئے طنزیہ پوسٹ

Share
Share

لاہور:شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم کیلئے طنزیہ پوسٹ جاری کر دی۔

گزشتہ روز کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کو میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کر رہے ہیں، پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کیلئے طنزیہ پوسٹ جاری کی ہے۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر قومی کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سوٹ کیس لئے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

اداکار نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آجاؤ میرے بچو گھر بہت اُداس ہے‘‘۔

عدنان صدیقی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’’اگر قومی ٹیم کے جیتنے پر ہم جشن مناتے ہیں تو ہارنے پر بھی ہمارے کھلاڑیوں کو عوام کے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے‘‘۔

صارف نے کہا کہ ’’ہماری ٹیم ہمارا فخر ہے اور ہمیشہ ہمارا فخر رہے گی‘‘۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...