Home سیاست بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا دونوں میاں بیوی عادتاً جھوٹے ہیں، عظمیٰ بخاری

بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا دونوں میاں بیوی عادتاً جھوٹے ہیں، عظمیٰ بخاری

Share
Share

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے چار سینئر ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا۔میڈیکل چیک اپ میں بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیکل چیک اپ کے دوران زہر دینے یا ہارپک کے قطرے کھانے میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، بشریٰ بی بی کو شکایت تھی کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے الگ الگ بیانات دے کر خود کو مشکوک اور جھوٹے ثابت کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کے چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا دونوں میاں بیوی عادتاً جھوٹے ہیں، بانی پی ٹی آئی تو زمان پارک میں رہتے ہوئے بھی زہر کی باتیں کرتا تھا، بشریٰ بی بی کو جھوٹ بولتے تھوڑا سا احساس کرنا چاہئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آپ دونوں میاں بیوی شاہانہ انداز میں شاہی جیل کاٹ رہے ہیں، مخالفین کو عقوبت خانوں اور موت کی چکیوں میں ڈالنے والا 7 عدد سیل میں بادشاہوں کی طرح رہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا اور جھوٹ کی شروعات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ہو کر ان کے سوشل میڈیا ٹولز تک پہنچتی ہے، دونوں میاں بیوی کا جھوٹ 24 گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہوگیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...