Home sticky post 2 جنوب مشرقی ایشیا میں طوفان، بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہلاکتیں 11 ہزار 150 تک پہنچ گئیں

جنوب مشرقی ایشیا میں طوفان، بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہلاکتیں 11 ہزار 150 تک پہنچ گئیں

Share
Share

سمندری طوفان:جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سمندری طوفان، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے اور قدرتی آفات سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 150 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں تباہ کاریوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب کو بڑے پیمانے پر تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آفت سے ہونے والا نقصان 2004 کے سونامی کے نقصانات سے بھی زیادہ تباہ کن ہے۔

سمندری طوفان دتوا کے زیرِ اثر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی شدید بارشیں جاری ہیں، جبکہ بارشوں کے باعث چنائی میں فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں بچے سکول نہیں جا پا رہے جبکہ انڈونیشیا میں ایک ہزار کے قریب اسکول سیلاب سے تباہ یا بند ہو چکے ہیں۔ متعدد اسکولوں کو عارضی طور پر ایمرجنسی شیلٹرز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...