Home نیوز پاکستان بازیابی کے بعد بچے کا اغواکار کو چھوڑنے سے انکار، جذباتی مناظر،ہنگامہ برپا کر دیا

بازیابی کے بعد بچے کا اغواکار کو چھوڑنے سے انکار، جذباتی مناظر،ہنگامہ برپا کر دیا

Share
Share

علی گڑھ: بھارت میں دو سالہ مغوی بچے نے بازیابی کے بعد اپنے اغوا کار کو چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے ہنگامہ بپا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جے پور پولیس نے بچے کو اغوا کے 14 ماہ بعد اتر پردیش سے بازیاب کرایا۔ واقعے نے ڈرامائی موڑ اس وقت لیا جب پولیس اسٹیشن میں بچے کو اغوا کار سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس نے جب ننھے پرِتھوی کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے اغوا کار تنوج چہار کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور دونوں زار و قطار رونے لگے۔

یہ منظر اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب بچے کے رونے کی آوازیں پولیس اسٹیشن میں گونجیں، باوجود اس کے افسران نے بچے کو زبردستی علیحدہ کرتے ہوئے باہر انتظار کرتی والدہ کے حوالے کر دیا۔

27 اگست کو جے پور پولیس نے علی گڑھ سے تنوج چہار کو گرفتار کر کے اس جذباتی کیس کو مکمل کیا۔

33 سالہ تنوج کا تعلق آگرہ سے ہے اور وہ علی گڑھ میں ریزرو پولیس لائنز میں بطور ہیڈ کانسٹیبل کام کر چکے ہیں۔

اغوا کار مسلسل اپنا بھیس اور رہنے کی جگہ بدل کر ایک برس سے زیادہ عرصے تک پولیس سے بچنے میں کامیاب رہا۔ وہ بچے کو لے کر بھارتی شہر ورِنداون میں دریائے جمنا کے قریب بنائی گئی ایک جھونپڑی میں رہ رہا تھا۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...