Home Uncategorized چندریان کی کامیابی کے بعد بھارت کا سورج کی جانب خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

چندریان کی کامیابی کے بعد بھارت کا سورج کی جانب خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

Share
Share

نئی دہلی: چندریان 3 کے چاند پر اترنے کے بعد انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے سورج پر مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مشن خلائی کھوج کے حوالے سے بھارتی طاقت کا اظہار بھی ہوگا۔

اسرو کی جانب سے آدتیہ ایل 1 نامی مشن 2 ستمبر کو سورج کی جانب بھیجا جائے گا، یہ مشن 2 ستمبر کی صبح ریاست آندھرا پردیش کے ستیش دھون سپیس سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔

آدتیہ ایل 1 مشن کا مقصد سورج کے بالائی ماحول کی تحقیق کرنا ہے جبکہ ہمارے نظام شمسی کے ستارے کے دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔

یہ سورج کی جانب بھیجے جانے والا پہلا بھارتی مشن ہوگا اور اسرو کے مطابق اس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی، اس سے قبل سورج کی جانب ناسا اور یورپین سپیس ایجنسی نے مشنز بھیجے ہیں۔

اسرو کے مطابق ابھی کوئی اور مشن سورج کے بالائی ماحول کے درجہ حرارت کا قریب سے جاکر مشاہدہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، مگر ہمارا مشن ایسا کرسکے گا۔

یہ مشن خلائی کھوج کے حوالے سے بھارتی طاقت کا اظہار بھی ہوگا کیونکہ سورج زمین کے موسم پر اثر انداز ہوتا ہے، خیال رہے کہ چندریان 3 مشن 23 اگست کو کامیابی سے چاند کے قطب جنوبی میں اتر گیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...