Home Uncategorized امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ تاحال برقرار

امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ تاحال برقرار

Share
Share

کراچی:امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔روپے کی قدری مسلسل جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 5 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ نگران حکومت کے دور میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 319 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...