Home نیوز پاکستان ایشیا کپ،پاک سری لنکا میچ سے قبل کولمبو میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی

ایشیا کپ،پاک سری لنکا میچ سے قبل کولمبو میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی

Share
Share

کولمبو: ایشیا کپ کے آج ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے قبل کولمبو میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ ابھی تھم گیا ہے جبکہ آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تین مختلف اوقات میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا تو پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا جبکہ بھارت اور سری لنکا فائنل کھیلیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...