Home Uncategorized اے آئی ٹیکنالوجی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی تشخیص میں مدد کرسکتی ہے،ماہرین

اے آئی ٹیکنالوجی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی تشخیص میں مدد کرسکتی ہے،ماہرین

Share
Share

حال ہی میں ماہرین نے پایا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایکس رے میں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد تشخیص میں ڈاکٹروں کی مدد کرسکتی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (این آئی سی ای) کے مطابق مصنوعی ذہانت میں ڈاکٹروں کے ایکس رے کا تجزیہ کرتے وقت ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد اور موثر شناخت کرنے کی صلاحیت ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی محفوظ ہے اور یہ تشخیص کو تیز کر سکتی ہے، معالجین پر دباؤ کم کر سکتی ہے اور کچھ فالو اپ اپائنٹمنٹ کی ضرورت کو بھی کم کر سکتی ہے۔

انگلینڈ میں فوری نگہداشت کے لیے چار اے آئی ٹولز کی سفارش کی جائے گی جبکہ ٹیکنالوجی کے فوائد پر مزید شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

اے آئی اکیلے کام نہیں کرے گا – ہر ایکس رے کا پیشہ ور طبی ماہرین کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا۔
ادارے کا مزید کہنا ہے کہ 3 سے 10 فیصد معاملات میں ٹوٹی ہوئی ہڈیاں نظرانداز ہوجاتی ہیں – یہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں سب سے عام تشخیصی غلطی کی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...