Home سیاست اعتزاز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دے دیا

اعتزاز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دے دیا

Share
Share

لاہور:سینئر قانون دان اعتراز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، عمران خان کو سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعظم جو حلف اٹھاتا ہے، اس میں ہے کہ جو میرے پاس معلومات آئے گی خفیہ رکھوں گا۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اگر شیئر کرنا مقصود ہوا تو اس کی تشہیر کرسکتا ہے، ڈونلڈ لو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں ہرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے سائفر پر امریکا سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے، اگر احتجاج کیا ہے تو مطلب ہے کہ واشنگٹن سے یہ دھمکی ملی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک سپر پاور وزیراعظم کو اتار رہی ہے، اسے سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...