اڈیالہ:نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر پراپرٹی کے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے 15 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر تفتیش شروع کر رکھی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 21 نومبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔
خصوصی عدالت کی جانب سے نیب کو جیل کے اندر ہی تحقیقات کی اجازت دی گئی ہے۔