Home سیاست علی امین گنڈاپور نے کل سے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے کل سے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی

Share
Share

اسلام آباد:ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل ایک جتھا آیا تھا جس کا دعویٰ تھا کہ وہ پُرامن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ان کے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں تو وہ کون سے اسپتال میں ہیں، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آ رہے تھے تو پی ٹی آئی نے ان کا دورہ سبوتاژ کیا اور اب پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں، کے پی میں صرف ایک ہی چیز ہو رہی ہے اور وہ کرپشن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ یہاں دہشت گردوں کو لایا جاتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی روپوشی سے متعلق کے پی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...