Home sticky post 4 علی امین گنڈاپور کے ناقا بل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

علی امین گنڈاپور کے ناقا بل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

Share
Share

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے تھے۔
اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا۔جس پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...

شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی، شرکت کے لئے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

بیروت:لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن...

ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون نے قانونی جنگ چھیڑ دی

نیویارک:ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون...