Home سیاست ‎علی امین گنڈا پور کا ٹی ایم ایز ملازموں کی تنخواہوں، پنشنز کیلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا حکم

‎علی امین گنڈا پور کا ٹی ایم ایز ملازموں کی تنخواہوں، پنشنز کیلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا حکم

Share
Share

‎پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس ہوا۔

‎اجلاس میں مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کے لئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس مقصد کے لئے ڈیڑھ ارب روپے ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

‎علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ ان ملازموں کو دو مہینوں کی تنخواہیں اور پنشنز ادا کی جائیں تاکہ ان ملازموں کو رمضان کے دوران اور عید پر کوئی مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

‎وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کے ملازموں کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے ان ٹی ایم ایز کے ملازمین کو مالی طور پر مسائل کا سامنا ہے۔

‎علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ رمضان کے مہینے اور عیدالفطر کے لئے ان ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کا بندوبست کیا جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...