لاہور:وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے رمضان پیکج پر خود اپنی تصاویر شائع کروائیں اور اب برہم ہو رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوامیں سینیٹ کا انتخاب ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانےکی تیاریاں کی تھیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔