Home سیاست علی زیدی کی گھر پر نظربندی ختم، جیل منتقل کرنے کا حکم

علی زیدی کی گھر پر نظربندی ختم، جیل منتقل کرنے کا حکم

Share
Share

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی نظربندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو ایم پی او کے تحت جیکب آباد جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو بھی ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علی زیدی کو نظربندی کیلئے جیکب آباد جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صرف سابق وفاقی وزیر کو ہی گھر پر نظربند کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس پر حکومت سندھ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ علی زیدی نے آج ہی مرتے دم تک عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...