Home سیاست عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی 15 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں کی سماعت کی۔

اس دوران استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟

عالیہ حمزہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے، اس پر جج نے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہئیں؟

وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں عالیہ حمزہ کی ضمانت 2 ہفتوں کےلیے دے دیں، عدالت عالیہ نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی اور انہیں 15 دن بعد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...