Home تازہ ترین وزیراعظم سے علی بابا گروپ کے وفد کی ملاقات،ای کامرس کو مزید فروغ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم سے علی بابا گروپ کے وفد کی ملاقات،ای کامرس کو مزید فروغ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں،ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر، جیمز ڈونگ کی قیادت میں علی بابا گروپ کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نےملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں، وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ای کامرس برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، ای کامرس حکومت کے برآمدات پر مبنی معیشت کے ویژن کی تکمیل کے عمل کا ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔

جیمز ڈونگ نے بین الاقوامی سطح پر ای کامرس کے ذریعے تجارت میں پاکستانی کاروباری برادری کے کلیدی کردار کو سراہا۔اس وقت علی بابا ویب سائٹ پر تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں علی بابا کے پلیٹ-فارم پر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات سب سے ذیادہ خریدی جانے والی مصنوعات میں شامل ہیں۔پاکستان میں ای کامرس کو مزید وسعت دینے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔
جیمز ڈونگ نے علی بابا گروپ پر پاکستانی تاجروں کی تعداد بڑھانے کے لیے انٹرپرنیورز کی ای کامرس میں تکنیکی تربیت میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...