Home نیوز پاکستان معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر کے حق مہر کی رقم سامنے آگئی

معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر کے حق مہر کی رقم سامنے آگئی

Share
Share

لاہور:غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر کے حق مہر کی رقم سامنے آگئی۔

گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم رواں ماہ کے آغاز میں علیزہ سحر نے شادی کرلی تھی۔

علیزہ سحر نے اپنے رشتے دار دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی، اُنہوں نے اپنی مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیں جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں شادی کی مبارکباد دی گئی۔

ٹک ٹاکر کے چینل پر اپلوڈ نکاح کی ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے 15 ہزار روپے کے حق مہر کے عوض دل محمد سے نکاح کیا۔

ادھر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی تھیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی، ٹک ٹاکر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا۔

دوسری شرط یہ تھی کہ علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔

یاد رہے کہ دل محمد نے نکاح سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاوْں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...