Home سیاست نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

نگراں وزیراعظم کے دورے میں توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے جائیں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات وقت کی متعدد آزمائشوں پر پورا اترے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...