Home sticky post سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور

سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور

Share
Share

اسلام آباد سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم پیش کی جس کی تمام 59 شقیں‌ دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئیں۔

27 ویں آئینی ترمیم کی پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں شق کی منظوری کے حق میں 64، 64 ووٹ آئے۔

سینیٹ کے 64 اراکین نے آئینی ترمیم کی چھٹی سے لے کر 19 ویں شق تک کے حق میں بھی ووٹ دیا۔

دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم کو منظوری کے لیے پیش کیے جانے کے موقع پر تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ انہوں نے ترمیم کے خلاف نعرے لگائے، کاپیاں پھاڑ دیں اور بعد ازاں وہ سینیٹ سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...