Home سیاست تمام بھارتی ادارے کشمیریوں کے حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

تمام بھارتی ادارے کشمیریوں کے حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کا کہنا ہے کہ تمام بھارتی ادارے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کے آئینی حقوق کا قتل کیا، بھارتی سپریم کورٹ سے کشمیریوں کو انصاف کی کوئی اُمید نہیں تھی۔کشمیری اپنی حق خودارادیت کی تحریک جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا، مجھے یقین تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھارتی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرے گی۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت کے کسی ادارے حتیٰ کہ بھارتی سپریم کورٹ سے بھی کوئی اُمید نہیں تھی، تمام بھارتی ادارے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں، کشمیری اپنی حق خودارادیت کی تحریک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کشمیر نے تحریک آزادی کو اپنے خون سے سینچا ہے، بھارت ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، کشمیری الحاق پاکستان کے داعی ہیں، انشاءاللہ کشمیری الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...