Home سیاست قوانین میں ترامیم ، آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاوٴنٹس کیسز نیب کو واپس ارسال

قوانین میں ترامیم ، آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاوٴنٹس کیسز نیب کو واپس ارسال

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے قوانین میں ترامیم کے نتیجے میں آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاوٴنٹس کیسز نیب کو واپس بھجوا دئیے ۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاوٴنٹس کیسز پر سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے 4 ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دئیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ سماعت میں آصف زرداری کیوکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت پیش ہوئے۔ فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیے۔

علاوہ ازیں منظور قادر اور دیگر ملزمان کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیے جبکہ بلال شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف سندھ بینک ریفرنس بھی واپس بھجوا دیا۔اس کے علاوہ پنک ریڈیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...