Home سیاست پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا

Share
Share

مردان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ ان کو مختلف مقدموں میں مجموعی طور پر پانچ مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کے وکیل کے مطابق انہیں اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کرکے تھانہ طوروں منتقل کردیا گیا ہے۔علی محمد خان کومردان کی انسداد دہشتگردی عدالت سے رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز علی محمد خان کو رہا کرنے کاحکم دیا تھا جس کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی کے ایک مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے آج علی محمد خان کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب ہیں تو گرفتار کرلیا جائے۔

رہنما تحریک انصاف کو عدالت سے باہر نکلتے ہی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ علی محمد خان کو مختلف مقدموں میں مجموعی طور پر پانچ مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...