Home Uncategorized امریکا کی ایران کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کی مذمت

امریکا کی ایران کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کی مذمت

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے ایران کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران نے چند روز کے اندر تین ہمسایہ خودمختار ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان، شام اور عراق میں ہونے والے حملوں کی امریکا شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے میں میزائل حملہ کیا گیا ہے، پاکستان نے اس حملے کو شرانگیزی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو پاکستان واپس بلا لیا جبکہ ایران میں موجود ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی حملے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین بچیاں زخمی ہوگئے تھے ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...