Home سیاست ‎امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

‎امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

Share
Share

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی امریکی سفیرنے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کیلئے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...