Home Uncategorized مشرق وسطیٰ کو بڑی جنگ سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، امریکا

مشرق وسطیٰ کو بڑی جنگ سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے مشیرِ قومی سلامتی جان کربی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہاں دفاعی فورس کو الرٹ کر دیا ہے۔مشرق وسطیٰ کو بڑی جنگ سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشیرِ قومی سلامتی جان کربی نے ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پر قاہرہ میں غزہ امن مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری ہے۔

ایران کے اسرائیل پر ممکنہ حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا ہے کہ یہ ماننا پڑے گا ایران اپنے مؤقف پر قائم اور حملے کے لیے تیار ہے۔

امریکی مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بڑی جنگ سے بچنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ایک بڑی دفاعی فورس کو وہاں تعینات کر رکھا ہے تاکہ اسرائیل کے دفاع کو ممکن بنایا جاسکے۔

جان کربی نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ فریقین کے درمیان جلد از جلد غزہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرلیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...