Home سیاست امریکی سفیر کا دورہ کوئٹہ، دہشتگردی سے نمٹنے، سکیورٹی کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

امریکی سفیر کا دورہ کوئٹہ، دہشتگردی سے نمٹنے، سکیورٹی کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ کوئٹہ، پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے اور سکیورٹی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دورہ کوئٹہ کے دوران پاکستانی عوام کی سکیورٹی کیلئے چار اہم اقدامات کا اعلان کیا جس کے مطابق پاکستان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارں کی استعداد بڑھائی جائے گی۔

امریکی سفیر نے کہا کہ انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کا امدادی پیکیج دیا جائے گا، زیر تربیت اضافی 800 افراد کی تعلیم و تربیت کے لئے مالی تعاون فراہم کیا جائیگا۔

دورہ کوئٹہ کے دوران امریکی سفیر بلوم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی سے بھی ملاقات کی، بات چیت میں امریکی امدادی پروگراموں سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام حصوں کی اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاک امریکا مشترکہ کاوشوں نے پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ پاکستان کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...