Home Uncategorized امریکی شہری کا30 سیکنڈ میں 63 پینسلوں کو توڑنے کا عالمی ریکارڈ

امریکی شہری کا30 سیکنڈ میں 63 پینسلوں کو توڑنے کا عالمی ریکارڈ

Share
Share

آئڈاہو: امریکا کے ایک شہری جن کے نام پر 250 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ پہلے سے ہی موجود ہیں، انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے حصے میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی ریاست آئڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش محض 30 سیکنڈز میں 63 پینسلوں کو توڑنے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنی ایک اور جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تو انہیں 30 سیکنڈ کی مدت میں 50 پینسلیں توڑنا بھی بہت مشکل لگ رہا تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے بتایا کہ پینسلیں توڑنے سے پہلے میں نے ایک لچکدار لکڑی کے ذریعے اپنے ہاتھوں کی طاقت اور ہینڈ گریپرز سے گرفت پر کنٹرول حاصل کرنے کی مشق کی۔ یہی وجہ ہے کہ ریکارڈ والے دن میں نے پہلے سے طے شدہ پینسلوں کی تعداد سے 2 زائد پینسلیں بھی توڑ ڈالیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...