Home تازہ ترین امریکی شہری ایران سے ممکنہ جنگ کے مخالف، سفارتی حل پر زور

امریکی شہری ایران سے ممکنہ جنگ کے مخالف، سفارتی حل پر زور

Share
Share

واشنگٹن:ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کی جانب سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی رائے میں اکثریت نے امریکہ کے اس تنازع میں ممکنہ فوجی شمولیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی ذرائع سے مسئلے کے حل پر زور دیا ہے۔

امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کا آغاز نہ صرف عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے بلکہ اس کے امریکی معیشت اور قومی سلامتی پر بھی سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کئی افراد نے زور دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوجی مداخلت کی بجائے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرے۔

شہریوں نے واضح کیا کہ وہ امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے خلاف ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ امریکہ ایک امن پسند کردار ادا کرے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...