لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے نئی امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، معیشت، انتخابات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی امریکی قونصل جنرل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں مظبوطی دونوں ریاستوں کے مفاد میں ہے۔