Home Uncategorized ہیٹ ویو میں میراتھن ریس کے دوران امریکی ٹک ٹاکر زندگی کی بازی ہارگیا

ہیٹ ویو میں میراتھن ریس کے دوران امریکی ٹک ٹاکر زندگی کی بازی ہارگیا

Share
Share

کیلیفورنیا: امریکی ٹک ٹاکر کیلب گریوز ڈزنی لینڈ ہاف میراتھن مکمل کرنے کے بعد اچانک انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریس کے اختتام کے قریب پہنچ کر گرمی کی شدت سے وہ بے ہوش ہو گئے اور ان کی حرکت قلب بند ہوگئی۔

اناہیم پولیس کے مطابق، کیلب نے اپنے سینے میں درد کی شکایت کی اور فوراً طبی امداد فراہم کی گئی، لیکن وہ اسپتال پہنچنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔

جنوبی کیلیفورنیا میں شدید گرمی کی لہر چل رہی تھی جس پر ٹک ٹاکر نے ریس سے ایک دن قبل اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

کیلب نے اپنے فالورز کو بتایا تھا کہ انہیں پہلے بھی گرمی کی وجہ سے جسمانی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اس بار بھی انہیں گرمی کی شدت کا سامنا تھا۔

کیلب گریوز ایک مشہور وکیل بھی تھے اور انہوں نے جیورج ٹاؤن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ، جہاں وہ دوڑنے اور ڈزنی کے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرتے تھے، پر 18,000 سے زیادہ فالورز تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...