Home سیاست ‎ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر بن گئے

‎ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر بن گئے

Share
Share

پشاور:  عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل نے سینیٹر ایمل ولی خان کو متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں ہوا، جس میں ملک بھر سے کونسل اراکین اور مرکزی الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کی۔

سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے مرکزی صدارت کیلئے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا۔ مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دی۔

اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان کو متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز...

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک، اہم ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش

بھارتی جارحیت کے جواب میں جہاں پاکستانی فورسز دشمن کو منہ توڑ...